(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فورسز نے مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں ڈھائی سو سے زائد کارروائیوں میں رہائشیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور گھروں میں لوٹ مار کی۔
مقبوضہ فلسطین کے نیوز چینل الاقصیٰ کے مطابق قابض صہیونی فورسز نے گذشتہ ماہ اگست کے دوران مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف قصبوں اور دیہاتوں میں ڈھائی سو سے زائد کارروائیاکرتےہوئیے 17بچوں اور 5 خواتین سمیت ڈیڑھ سو سے زائد فلسطینیوں کوگرفتار کیا، 41 کو حراستی مراکز طلب کرکے طویل تحقیقات کیں جبکہ 12 شہریوں کو گھرں میں مہینوں کے لئے نظر بند کیا۔
یہ بھی پڑھیے
مزاحمتی کارروائیوں نے اسرائیل کو بدحواس کردیا ہے، حملے تیز کئے جائیں، حماس
رپورٹ کے مطابق غاصب فورسز نے نام نہاد تلاشی کی کارروائیوں کے دوران فلسطینی شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور گھروں میں روایتی لوٹ ماربھی کی ۔