• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

غزہ میں فلسطینیوں کے ہاتھوں صیہونی ریاست کو تاریخی شکست کی اٹھارویں سالگرہ

فلسطینی قوم اپنے حقوق کی بھیک مانگنے کے بجائے لڑ کراپنے حقوق کے حصول کی خاطر درست راستے پرگامزن ہیں۔

بدھ 13-09-2023
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
غزہ میں فلسطینیوں کے ہاتھوں صیہونی ریاست کو تاریخی شکست کی اٹھارویں سالگرہ
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی قوم اپنے حقوق کی بھیک مانگنے کے بجائے لڑ کراپنے حقوق کے حصول کی کوشش کررہی ہے، غزہ سے صیہونی شکست ایک تاریخی فلسطینی قومی کامیابی ہے۔

فلسطین پر غیر قانونی طورپر قابض صیہونی ریاست اسرائیل کے مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے بیرون ملک سربراہ خالد مشعل  نے گذشتہ روز غزہ کے مزاحمت کاروں ہاتھوں صیہونی ریاست کی بدترین شکست کی اٹھارویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے ویڈیولنک کے ذریعے خطاب  کرتے ہوئے کہا ہے کہ  غزہ سے صیہونی شکست ایک تاریخی فلسطینی قومی کامیابی تھی ، جسے غزہ میں اس کے بہادرمزاحمت کاروں کے ہاتھوں مزاحمت اور مغربی کنارے میں بہادری کی شہادت کے ذریعے ریکارڈ کیا گیا ہے۔

انھوں نے  کہا کہ غزہ کی پٹی سے صیہونی شکست کی اٹھارہویں سالگرہ کا گزرنا مزاحمتی آپشن کی درستگی، آزادی کی حکمت عملی میں اس کی مرکزیت اور ہمارے قومی نصب العین کے مبنی بر حق  ہونے کا ایک اہم موقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم اپنے حقوق کی بھیک مانگنے کے بجائے لڑ کراپنے حقوق کے حصول کی کوشش کررہی ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ یہ قومی سالگرہ (جس نے غزہ سے دشمن کو شکست دینے کی مزاحمت کی صلاحیت کا مظاہرہ کیا) اس سال مغربی کنارے میں مزاحمت میں اضافے اور اس کی بہادرانہ کارروائیوں کے ساتھ منایا گیا، جس نے دشمن، اس کے فوجیوں اور آباد کاروں کو کمزور کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم آزادی اور اپنے حقوق کےحصول کی خاطر درست راستے پرگامزن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہماری قوم کی حمایت اور اس جنگ میں اس کی متوقع براہ راست شمولیت کے ساتھ اندرون و بیرون ملک ہمارے تمام لوگوں کی جامع مزاحمت کی ایک مثالی تصویر ہے، جس سے ہماری آزادی کے مقاصد اور خواہشات کو حاصل کیا جا سکتا ہے۔کل 12 ستمبر کو القسام بریگیڈز کی قیادت میں فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے دلیرانہ اور معیاری مزاحمت کے بعد غزہ کی پٹی سے صیہونی غاصب افواج کی شکست کی 18ویں برسی منائی جا رہی ہے۔

Tags: اسرائیلیحماسخالد مشعلصیہونیغزہفلسطینیمقبوضہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.