(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غزہ میں فلسطینی دھڑوں اور صہیونی ریاست کے درمیان جنگ بندی تک پہنچنے کے لیے مصری ثالثی میں مذاکرات ناکام ہوگئے اور اسرائیل نے پانچویں روز بھی غزہ پر بمباری جاری رکھی۔
غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹ کےمطابق غیر قانونی صہیونی ریاست اور فلسطینی مزاحمت کاروں کے درمیان جنگ بندی کے لئے مصری کی پہلی دو روز کی کوششیں ناکام ہوگئی ہیں تاہم مصر اب بھی صہیونی ریاست اور فلسطینی دھڑوں کے درمیان مذاکرات کے لیے ثالثی کر رہا اور جنگ بندی تک پہنچنے کی کوشش کر رہا ہے۔
اگست 2022 کے بعد دونوں فریقوں کے درمیان یہ سب سے خطرناک کشیدگی ہے جس میں مزاحمت کارورں نے کروشلم سمیت صہیونی ریات کے متعدد شہروں کو اپنے راکٹوں سے نشانہ بنایا ہے،دوسری جانب صہیونی ریاست نے غزہ میں رہائشی علاقوں پر بمباری جاری رہی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں خواتین بچوں اور بزرگ شہریوں سمیت اب تک 31 فلسطینی شہید اور ڈیڑھ سو سے زائد زخمی ہوچکے ہیں ۔