• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

کو فلسطینی گاؤں ”الزعیم” سے الگ کرنے کی خاطر دیوار تعمیر کرنیکا اسرائیلی فیصلہ’ ‘E-1”

منگل 22-01-2013
in فلسطین
0
plf e1s
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع ایہودباراک نے نسلی امتیاز کی مظہر دیوار فاصل کے اس ٹکڑے کو فوری مکمل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کی تکمیل کے بعد مجوزہ یہودی بستی کے علاقے ”ای ون” اور القدس کے فلسطینی گاؤں ”الزعیر ” کا رابطہ منقطع ہوجائے گا، اس طرح فلسطینی ای ون کے علاقے میں دوبارہ ”باب الشمس” جیسی خیمہ بستی قائم نہیں کر سکیں گے، گزشتہ ہفتے اس علاقے میں مجوزہ یہودی بستی کے خلاف فلسطینیوں نے یہاں ”باب الشمس” کے نام سے خیمہ بستی قائم کرلی تھی جسے اسرائیلی فورسز نے زبردستی اکھاڑ پھینکا تھا۔

اسرائیل نے گزشتہ سال نومبر میں القدس اور یہودی بستی معالی ادومیم کے مابین واقع ”ای ون” کے علاقے میں 3500 مکانات کی تعمیر کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد فلسطینیوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی تھی اور انہوں نے احتجاج کرتے ہوئے اس علاقے میں ایک خیمہ بستی قائم کرلی تھی، اسرائیلی فورسز نے بزور طاقت اس خیمہ بستی کو اکھاڑ تو پھینکا ہے تاہم دوبارہ اس طرح کی کسی کارروائی سے بچنے کے لیے اس علاقے کو فلسطینی گاؤں الزعیم سے الگ کرنے کے لیے دیوار تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسرائیلی روزنامے ”ھارٹز” نے اپنی پیر کی اشاعت میں بتایا کہ اسرائیلی فوج نے گزشتہ دنوں مغربی کنارے کو مقبوضہ فلسطین سے جدا کرنے والی دیوار فاصل کے اس ٹکڑے کو مکمل کرنے پر غور کیا، صہیونی اہلکاروں نے فیصلہ کیا کہ یہودی بستی معالی ادومیم کو القدس سے ملانے کے لیے دیوار کا تین کلومیٹر حصہ بغیر تعمیر کے چھوڑ دیا جائے گا تاہم بقیہ زیر تکمیل حصہ مکمل کرکے احتجاج کا باعث بننے والے فلسطینی گاؤں کا رابطہ ای ون علاقے سے کاٹ دیا جائے گا۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.