(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ مزاحمت کاروں نے ایک ہفتے کے دوران اسرائیلی فوجیوں پر 185 مزاحمتی کارروائیاں کی ہیں جس میں 24 مقامات پر فائرنگ بھی کی گئی۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے میڈیا ذرائع نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل میں انتہائی دائیں بازو کی جماعتوں کی حکومت آنے کے بعد سے فلسطینی مزاحمت کاروں کی کارروائیوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور محض گذشتہ ایک ہفتے کے دوران مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کناروں کے مختلف علاقوں میں صیہونی فورسز پر کم سے کم 185 کارروائیاں کی گئیں جس میں 12 صیہونی فوجی زخمی ہوئے۔
مزاحمت کاروں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں صیہونی فوج کی 7 گاڑیوں اور دیگر فوجی ساز و سامان کو تباہ کرنے کے علاوہ ایک فوجی تنصیب کو بھی نذر آتش کر دیا۔