(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) امریکی وزیر خارجہ کا یہ دورہ ایسے وقت میں ہونے جارہا ہے جب امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ مشرق وسطیٰ کے اتحادی یوکرین پر روس کے حملے کے خلاف مغربی قیادت میں دباؤ کی مہم میں شامل ہونے کے لیے زور دے رہی ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں اعلان کیا ہے کہ وزیر خارجہ انتھونی بلینکن آنے والے دنوں میں علاقائی مسائل پربات چیت کیلیے مقبوضہ فلسطین اور خاص طور پر مغربی کنارےسمیت ، مراکش اور الجزائر کا دورہ کریں گے۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ انتھونی بلینکن کا یہ دورہ 26 سے 30 مارچ کے دوران ہو گا جس میں مقبوضہ فلسطین میں بلینکن صہیونی وزیراعظم نفتالی بینیٹ اور اعلیٰ اسرائیلی حکام سے ملاقات کریں گے، اس کے بعد وہ رام اللہ میں فلسطینی صدر محمود عباس سے بھی ملاقات کریں گےاور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے، اور فلسطینی عوام کے لیے آزادی، سلامتی اور خوشحالی کو آگے بڑھانے کی اہمیت پر زور دیں گے۔”
نیڈ پرائس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مراکش کے دارالحکومت رباط میں ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان سے بھی ملاقات کریں گےاور یوکرین روس "علاقائی سلامتی اور بین الاقوامی پیش رفت کے ساتھ ساتھ اسرائیل-فلسطینی تنازعہ کے دو ریاستی حل کے امکان پربھی تبادلہ خیال کیا جا ئے گا۔
خیال رہے کہ امریکی وزیر خارجہ کا یہ دورہ ایسے وقت میں ہونے جارہا ہے جب امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ مشرق وسطیٰ کے اتحادی یوکرین پر روس کے حملے کے خلاف مغربی قیادت میں دباؤ کی مہم میں شامل ہونے کے لیے زور دے رہی ہے۔