(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) مزاحمتی جماعتوں کی جانب سے صیہونی ریاست کے ہونے والے نقصان کے حوالے صیہونی حکومت نے سخت سنسرشپ عائد کی ہوئی ہے جس کے باعث اسرائیل کو ہونے والے نقصان کے حوالے سے کوئی معلومات جاری نہیں کی جاتی ہے۔
فسلطین پر قابض غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ اور اب لبنان میں ننگی جارحیت کے ردعمل میں آج صبح عراق کی مزاحمتی تحریک نے صیہونی ریاست کے شمالی علاقے پر ڈرون حملہ کیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرون نے اپنے ہدف کو کامیابی سے حاصل کیا تاہم اسرائیلی فوج کی جانب سے اس کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
"عراق میں اسلامی مزاحمت” کی جانب سے آج صبح جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں ایک اہم ہدف پر ارقب ڈرون سے حملہ کیا، اس حملے سے ایک گھنٹہ قبل مزاحمتی تحریک نے اعلان کیا تھا کہ اس نے وادی اردن کے قریب ایک اور ہدف پر کامیاب ڈرون حملہ کیا ہے۔
عراقی تحریک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صیہونی ریاست پر یہ حملے "فلسطین میں ہمارے لوگوں کی حمایت اور شہریوں کے خلاف غیر قانونی غاصب صیہونی حکومت کی طرف سے کیے جانے والے قتل عام کے جواب میں ہیں”۔
دوسری جا نب صیہونی فوج نے کہا کہ اس نے ایک ڈرون کی لانچنگ کی نگرانی کی جو مشرق سے اسرائیل کی فضائی حدود میں داخل ہوا اور جنوبی اسرائیل میں وادی عربہ کے علاقے میں گرا۔
اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ آگ بجھانے والی ٹیمیں وادی عربہ میں ڈرون کے مقام یا اس کے کچھ حصوں میں لگی آگ کو بجھانے کے لیے کام کررہی ہیں۔
واضح رہے کہ صیہونی ریاست مزاحمت کاروں کے حملوں سے ہونے والے نقصان کے حوالے سے معلومات شائع کرنے پر سخت سنسر شپ عائد ہے جس کے باعث اسرائیل کو ہونے والے نقصان کی درست تفصیلات منظر عام پر نہیں ہیں تاہم آزاد ذرائع کا کہنا ہے کہ فلسطینی، لبنانی، یمنی اور اب عراقی مزاحمتی تحریکوں کی جانب سے اسرائیل کو پہنچائے جانے والا نقصان غیر معمولی ہے۔