(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مزاحمتی دھڑوں کے مشترکہ بیان میں آپریشن کے نفاذ کا اعلان کیا، "غزہ کے احاطہ” سے "تل ابیب” تک غاصب ریاست کے مقامات پر درجنوں میزائل داغےگئے۔
غزہ کی مزاحمتی تنظیموں کی جانب سے جاری کردہ مشترکہ بیان میں غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل کی دہشتگردی کے خلاف "غلاف غزة” کے نام سے آپریشن کا اعلان کردیا ہے۔
مزاحمتی تنظیموں کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ مزاحمتی آپریشن القدس بریگیڈز کے رہنماؤں جہاد الغنم، خلیل البحطینی اور طارق عزالدین اور دیگر بے گناہ شہریوں کو ے دردی سے شہید کرنے کے جواب میں شروع کیا گیا ہے۔
اور بیان میں کہا گیا ہے: "ہم تمام آپشنز کے لیے تیار ہیں، اگر غاصب صہیونی دشمن اپنی جارحیت اور تکبر پر قائم رہا تو اس کے لیے سیاہ دن بے چینی سے منتظر ہیں۔”
انہوں نے کہا کہ شہریوں کے گھروں کو نشانہ بنانا، ہمارے لوگوں پر ظلم کرنا اور ہمارے جوانوں اور ہیروز کو شہید کرنا ایک سرخ لکیر ہے جس کا پوری طاقت سے مقابلہ کیا جائے گا صہیونی دشمن کو اس کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔
بیان کا اختتام یہ کہہ کر کیا گیا کہ مزاحمت وطن کے تمام محاذوں پر ایک اکائی، ایک تلوار اور اپنے لوگوں، ہماری سرزمین اور ہمارے مقدسات کے لیے ڈھال بن کر رہے گی۔