(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) "بدعنوانی کے مقدمات میں اسرائیلی عدالتوں سے آپ پر لگائے گئے الزامات سے توجہ ہٹانے کے لیے یہود دشمنی کا استعمال نہ کریں۔ "آپ کو اپنے اعمال کا جوابدہ ٹھہرانا یہود مخالف نہیں ہے۔”
امریکی سینیٹ کے اہم ترین یہودی سینیٹرز میں سے ایک سینیٹر برنی سینڈرز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پلیٹ فارم پرفلسطین پر قابض غیر قانونی صیہونی ریاست کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے اس دعوے پر کڑی تنقید کی کہ امریکی یونیورسٹیوں میں غزہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ہونے والے مظاہرے "یہود مخالف” ہیں۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ نیتن یاہو "بدعنوانی کے مقدمات میں اسرائیلی عدالتوں سے آپ پر لگائے گئے الزامات سے توجہ ہٹانے کے لیے یہود دشمنی کا استعمال نہ کریں اور اپنی انتہا پسند اور نسل پرست حکومت کی ناکام اور غیر اخلاقی فوجی پالیسیوں سے ہماری توجہ ہٹانے کی کوشش کرکے امریکی عوام کی ذہانت کا مذاق نہ اڑائیں۔
"انہوں نے مزید کہا کہ”آپ کو اپنے اعمال کا جوابدہ ٹھہرانا یہود مخالف نہیں ہے۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے "اسرائیل” نے غزہ پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس میں اب تک 14 ہزار بچوں اور 11ہزار خواتین سمیت 37ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 77 ہزار سے زائد زخمی ہوچکےہیں۔