(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) باخبر ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ دوحہ میں حماس تحریک کے نمائندوں کو دن بھر مصری اور قطری ثالثوں سے صیہونی ریاست کے ساتھ ہونےوالے مثبت گفتگو پر بریفنگ دی گئی۔
فلسطین پر قابض غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے گذشتہ 9 ماہ سےمقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ میں جاری وحشیانہ بمباری اور نسل کشی کو روکنے کیلئے ا مریکہ، قطر اور مصر کی جانب سے تیار کئے جانے والے معاہدے پر گذشتہ روز قطر کے دارالحکومت دوحہ میں صیہونی ریاست کے ساتھ ثالثوں کے مذاکرات شروع ہونے ۔
امریکہ کی معروف نیوز ویب سائٹ ” "Axios” نے مذاکرات کی کارروائیوں سے آگاہ ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ مذاکرات میں مثبت پیشرفت ہوئی ہے اور دونوں فریقین نے فی الحال ابتدائی معاہدے پر اتفاق کیا ہے تاہم بعض نکات پر ابھی بھی اخلاف ہے لیکن یہ اختلاف زیادہ گھمبیر نہیں لگتا ہے امید ہے کہ اس کا حل نکال لیا جائے گا۔
ویب سائٹ نے ایک باخبر ذریعے کے حوالے سے کہا ہے کہ دوحہ میں حماس تحریک کے نمائندوں کو دن بھر مصری اور قطری ثالثوں سے صیہونی ریاست کے ساتھ ہونےوالے مثبت گفتگو پر بریفنگ دی گئی۔
ویب سائٹ نے دو امریکی حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ مذاکرات کا پہلا دن "بہت اچھا” تھا اور اس میں کچھ پیش رفت ہوئی ہے، جب کہ ایک اور امریکی اہلکار نے کہا کہ ثالثوں نے "دوحہ میں ایک تعمیری دن کی بات چیت کا اختتام کیا۔”