(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) ہم نے مشرق وسطیٰ کے ماحول کو قدرے بہتر کرنا چاہا ہے ہم جنگی پھیلاؤ کے حق میں نہیں ہیں تاہم ملکی بقا و سلامتی کیلئے ضروری اقدامات کریں گے۔
ایران کے شہر تہران میں حماس کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کی شہادت کے بعد مشرقی وسطی کی صورتحال پر اٹلی کی سربراہی میں ہونے والے گروپ سیون کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد جاری کردہ بیان میں میں ایرانی وزارت خارجہ کی طرف سے سے کہا گیا ہے کہ ایران خطے میں جنگ کے پھیلاؤ پر یقین نہیں رکھتا ہے اور نہ ہی عدم استحکام کی فضا میں اضافہ کرنا چاہتا ہے تاہم اپنے ملک کی بقا اور سلامتی کیلئے جو ضروری ہوا وہ ضرور کرے گا۔
ایک روز قبل گروپ سیون کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ مشرق وسطیٰ کے فریقین کشیدگی بڑھانے والے اقدامات سے گریز کریں۔
ہم نے مشرق وسطیٰ کے ماحول کو قدرے بہتر کرنا چاہا ہے ہم جنگی پھیلاؤ کے حق میں نہیں ہیں تاہم ملکی بقا و سلامتی کیلئے ضروری اقدامات کریں گے۔