• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

اسرائیل کو اسلحہ کی فراہمی  روکنے کے بیان سے مایوسی ہوئی : اسرائیلی سفیر

گیلاد اردان کا یہ بیان اسرائیل کے سرکاری ریڈیو سے نشر ہوا ہے۔یہ صدر جوبائیڈن کے انتباہی بیان پر اسرائیل کا سب سے پہلا رد عمل ہے جو اب تک سامنے آیا ہے

جمعرات 09-05-2024
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
اسرائیل کو اسلحہ کی فراہمی  روکنے کے بیان سے مایوسی ہوئی : اسرائیلی سفیر
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) امریکی صدر جوبائیڈن کی طرف سے اسرائیل کو اسلحہ فراہمی روکنے کے دھمکی آمیزبیان سے اسرائیلیوں کو بہت مایوسی ہوئی ہے۔

اقوام متحدہ میں اسرائیلی سفیر گیلاد اردان نے امریکی صدر جوبائیڈن کی طرف سے ‘رفح میں نہتے فلسطینیوں پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری  اور اس کے نیتجے میں شہید ہونے والے شہریوں پر اپنے بیان میں کہا ہےکہ اسرائیل کو اسلحہ سمیت دیگر جنگی سازوں سامان کی ترسیل روکے جانے کی دھمکی’ پر مایوسی کا اظہار کرتےہوئے کہا ہے کہ  یہ امریکی بیان بڑی مشکل اور مایوسی والا ہے۔

 اسرائیلی سفیر نے زیادہ مایوسی ظاہر کی ہے کہ ان کے بقول یہ بیان اس امریکی صدر نے دیا ہے جس نے جنگ کے آغاز سےاب تک اسرائیل کی  ہر ممکن حمایت کی ہے جس کے باعث   اسرائیل امریکہ کا ممنون رہا ہے تاہم امریکی صدر کایہ بیان تمام اسرائیلیوں کے لئے مایوسی کاباعث ہے۔

اسرائیلی سفیر گیلاد اردان کا یہ بیان اسرائیل کے سرکاری ریڈیو سے نشر ہوا ہے۔یہ صدر جوبائیڈن کے انتباہی بیان پر اسرائیل کا سب سے پہلا رد عمل ہے جو اب تک سامنے آیا ہے۔

واضح رہے اسرائیل نے غزہ میں جنگ کے سات ماہ مکمل ہونے کے ساتھ ہی رفح پر فوجی ٹینکوں کی چڑھائی سے عالمی برادری کی طرف سے رفح پر حملہ نہ کرنے کے مطالبات کو عملی طور پر رد کر ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ رفح حماس کی باقی ماندہ چار فوجی بٹالینز کا گھر ہے۔ اس لیے رفح پر حملہ انتہائی ضروری ہے۔صدر جوبائیڈن نے اپنے تازہ بیان میں صاف انداز سے کہا ہے کہ ‘ اگر انہوں نے رفح میں جنگ کی تو میں ان کو وہ اسلحہ فراہم نہیں کروں گا جو اس سے قبل شہری آبادیوں میں اسرائیل استعمال کر چکا ہے۔

Tags: اسرائیلاسرائیلیامریکیجوبائیڈنغزہگیلاد اردان
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.