(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )صہیونی ریاست کی جانب سے گرفتاریوں اور تشدد کے باوجود جمعہ کے روز نمازفجر ہی سے مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں سے فلسطینیوں کی قبلہ اول میں آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔
مقامی ذرائع سے حاصل اطلاعات کے مطابق غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل کی نام نہاد سیکیورٹی فورسز نے کی جانب سے فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کی ادائیگی سے روکنے کےلئے غاصب فورسز نے جگہ جگہ ناکے اور رکاوٹیں کھڑی کرکے انہیں روکنے کی مذموم کوشش کیں ، گرفتاریاں اور تشدد کے باوجود د ایک لاکھ تیس ہزار سے زائد فلسطینی مسلمانوں نے مسجد اقصیٰ میں جمعہ کی نماز ادا کی۔
اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں کو قبلہ اول میں داخل ہونے سے روکنے کی کوشش کی۔ قابض فوج کی طرف سے جمعہ کے روز یہودی آباد کاروں کو دھاوے میں سکیورٹی فراہم کی گئی اور فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روکا گیا۔
اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے مسجد اقصیٰ میں نماز کے لیے آنے والے فلسطینی نمازیوں کی شناخت پریڈ کی اور ان کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کیں۔
غرب اردن سے آنے والے فلسطینیوں کو قلندیہ چوکی پر روکا گیا اور ان کی تلاشی کی آڑ میں ان کی شناخت پریڈ کی گئی۔