• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

بدترین نسل کشی کے باوجود صیہونی دشمن ہمارے حوصلے توڑنے میں ناکام ہے، خلیل الحیہ

صیہونی دشمن کے مقابلے میں فلسطین کا ہر بچہ اپنی سرزمین کے تحفظ کےلئے ڈٹ کر کھڑا ہے۔

ہفتہ 30-11-2024
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
بدترین نسل کشی کے باوجود صیہونی دشمن ہمارے حوصلے توڑنے میں ناکام ہے، خلیل الحیہ
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) صہیونی دشمن نے مزاحمت کو نشانہ بنانے کا  جواز پیش کرتےہوئے غزہ سمیت مقبوضہ فلسطین میں اسکولوں اسپتالوں اور عبادتگاہوں سمیت پناہ گاہوں پر بدترین جنگی جرائم کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

مقبوضہ فلسطین میں غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے  مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے قائم مقام سربراہ اور تحریک کے بین القوامی تعلقات کے دفتر کے سربراہ ڈاکٹر خلیل الحیہ نے الاقصیٰ ٹی وی کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ غاصب صیہونی دشمن کا مقصد غزہ میں قتل عام کرنا اور فلسطینی عوام کو بے گھر کرنے کی اپنی کوششیں جاری رکھنا ہے۔ یہ جارحیت ہسپتالوں، عام شہریوں، خواتین، بچوں اور بزرگوں کو بمباری کے ذریعے شہید کرتی ہے اور پوری فلسطینی عوام کو نشانہ بنا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قابض دشمن غزہ میں فلسطینیوں کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنے کی کوشش میں انہیں بھوکا مارنے کی اپنی پالیسی جاری رکھے ہوئے ہے۔

غزہ کی صورتحال کے بارے میں الحیہ نے مزید کہا کہ قابض ریاست  کو غزہ شہر سے اس کے شمال سے الگ کر کے تقسیم کرنا چاہتا ہے۔ وہ جان بوجھ کر اسپتالوں اور صحت کے شعبے کو نشانہ بنا رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ صیہونی دشمن کی بدترین نسل کشی کے باوجود وہ ہمارے حوصلے توڑنے میں مکمل طورپر ناکام ہے، فلسطین کا ہر بچہ اپنی سرزمین کے تحفظ کےلئے ڈٹ کر کھڑا ہے۔

Tags: جرائمحماسخلیل الحیہدرندگیشہیدغزہنسلنسل کشی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.