• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

تمام یرغمالیوں کی رہائی کے باوجود اسرائیل کا غزہ کو ایندھن سپلائی نا کرنے کا اعلان

صیہونی ریاست کی عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی

منگل 24-10-2023
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
تمام یرغمالیوں کی رہائی کے باوجود اسرائیل کا غزہ کو ایندھن سپلائی نا کرنے کا اعلان
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) ٰصیہونی ریاست کے اعلیٰ افسر نے کہا ہے کہ  حماس تمام یرغمالیوں کو رہا کر بھی دے تب بھی غزہ میں ایندھن داخل نہیں ہونے دیں گے۔

غیر قانونی صیہوریاست اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو کے مشیر مارک ریگیو  نے امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو دیئے گئے انٹر ویو کے دوران حماس کی جانب سے انسانی ہمدری کے تحت دو مزید اسرائیلی  شہریوں کی رہائی کے تناظرمیں پوچھے گئے سوال پر کہنا تھا کہ اسرائیلی  حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ غزہ کوایندھن کی سپلائی  نہیں کی جائے گی ۔

انھوں نے کہا کہ دوروز قبل "کچھ ایندھن” کو غزہ کی پٹی میں داخل ہونے کی اجازت دی ہے، تاہم انھوں نے حماس پر الزام لگایا کہ وہ اس ایندھن کو اپنی فوجی مشین میں استعمال کرنا چاہتی ہے اس لئے اب غزہ کو کسی صورت ایندھن فراہم نہیں کیا جائے گاچاہے حماس تمام یرغمالیوں کو آزاد ہی کیوں نا کردے۔

واضح رہے کہ غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل غزہ میں سنگین جنگی جرائم کی مرتکب ہورہی ہے ،اسرائیلی فوج غزہ میں اب تک رہائشی علاقوں پر وحشیانہ بمباری  میں 2,055 بچے، 1,119 خواتین سمیت 5 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہیدکرچکی ہےجبکہ ایک ہزار سے زائد تاحال ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

اسرائیل کی جانب سے اسکولوں کالجوں مساجد اور اسپتالوں سمیت پناہ گاہوں کو بمباری کا نشانہ بنایا جارہا ہے ، جبکہ اٹھارہ روز سے جاری شہر کے محاصرے کے باعث اسپتالوں میں ایندھن ختم ہوچکا ہے جس کے باعث زخمیوں اور بیماروں کی بڑے پیمانے پر شہادتوں کا خدشہ ہے۔

Tags: اسرائیلیحماسشہیدصیہونیفلسطینیمقبوضہیرغمالی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.