• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 19 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ میں بے تحاشہ جانی اور مالی نقصان کے باوجود صیہونی وزیر کی بڑھکیں مارنا جاری

اسرائیلی فوج کے ریٹائرڈ اہلکاروں کی تنظیم سمیت حزب اختلاف کے سربراہ اور بین الاقوامی آزاد ادارے غزہ میں اسرائیلی فوج کی مسلسل ناکامی کا پردہ فاش کئے جارہے ہیں

پیر 29-01-2024
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
غزہ میں بے تحاشہ جانی اور مالی نقصان کے باوجود صیہونی وزیر کی بڑھکیں مارنا جاری
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی ریاست کے جنگی کونسل کے رکن نے کہا ہے کہ حماس کے خلاف جنگ 10 سال تک چل سکتی ہےلیکن یرغمالیوں کے پاس زیادہ وقت نہیں ہے۔

غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کےمعروف اخبار ٹائمز آف اسرائیل نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ  اسرائیل  سابق آرمی چیف اور اسرائیلی جنگی کونسل کے وزیر بینی گینٹز  نے غزہ میں اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کو یقینی بنانے کی فوری ضرورت کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ حماس کے خلاف جنگ 10 سال تک چل سکتی ہے ہماری فوجیں جلد ہی غزہ کے جنوب میں واقع شہر رفح تک پہنچ جائیں گی۔

غزہ میں مزاحمتی قوتوں کے ہاتھوں اسرائیلی فوج کو گذشتہ تین ماہ کے دوران غیر معمولی  جانی اور مالی نقصان  اٹھانا پڑا ہے اس کے باوجود صیہونی وزرا اپنے شہریوں سے مسلسل جھوٹ بولے جارہے ہیں کہ کہ وہ غزہ میں  بڑی کامیابیاں حاصل کررہے ہیں، اسرائیلی فوج کے ریٹائرڈ اہلکاروں کی تنظیم سمیت حزب اختلاف  کے سربراہ اور بین الاقوامی  آزاد ادارے  غزہ میں اسرائیلی فوج کی مسلسل ناکامی  کا پردہ فاش کئے جارہے ہیں لیکن اسرائیلی  حکام مسلسل جھوٹ کا سہارا لیتے ہوئے اپنی خفت مٹانے کی کوشش کررہے ہیں۔

بینی گینٹز نے کہا کہ "حماس کو تباہ کرنے کا وقت ہے، (لیکن) یرغمالیوں کے لیے اب زیادہ وقت نہیں ہے۔ وہ اب ترجیح ہیں۔

واضح رہے کہ  7 اکتوبر کو حماس نے اسرائیل پر اچانک حملہ کر کے اسرائیلی فوجی چوکیوں میں گھس کر غزہ کی پٹی کی سرحدی غیر قانونی بستیوں پر حملہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں تقریباً 1,140 افراد مارے گئے تھے، جن میں اکثریت عام شہریوں کی تھی۔ حملے کے دوران تقریباً 250 افراد کو یرغمال بنا کر غزہ منتقل کیا گیا تھا اور ان میں سے تقریباً 100 کو نومبر کے آخر میں جنگ بندی کے دوران رہا کر دیا گیا تھا۔

اسرائیل کے مطابق ان میں سے 132 غزہ میں موجود ہیں اور خیال کیا جاتا ہے کہ ان میں سے 27 ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس حملے کے جواب میں، اسرائیل نے حماس کو "ختم کرنے” کا عزم ظاہر کیا، اور اس کے بعد سے بمباری اور تباہ کن چھاپوں کی ایک شدید مہم شروع کر دی ہے، اس کے ساتھ گذشتہ 27 اکتوبر سے زمینی حملہ شروع ہوا ہے، جس کے نتیجے میں اب تک 26,422 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں، ان میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔

اس کے علاوہ، غزہ کی پٹی کی 80 فیصد سے زیادہ آبادی جنوب کی طرف بے گھر ہو گئی تھی، جہاں وہ کیمپوں میں یا یہاں تک کہ پارکوں، سڑکوں اور گلیوں میں رہنے پر مجبور ہیں۔ اقوام متحدہ کے اندازوں سے پتہ چلتا ہے کہ 1.9 ملین افراد، یا تقریباً 85 فیصد آبادی کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور کیا گیا۔

بہت سے لوگوں نے اس چھوٹے سے علاقے کے جنوب میں رفح یا دیگر علاقوں میں پناہ لی، جبکہ مقامی وزارت صحت نے اس بات کا اشارہ دیا ہے کہ اس کے پاس ان کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے بنیادی ڈھانچہ نہیں ہے۔

Tags: اسرائیلیبینی گینٹزجنگی کونسلحملہصیہونیغزہفلسطینییرغمالی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.