(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) "مسجد الاقصیٰ کے محاصرے اور سخت پابندیوں کے باوجود لاکھوں مسلمانوں نے اس کی پاکیزہ کشادہ جگہ میں نماز جمعہ ادا کرنے کے لیے سفرکیا۔ یہ ایک ایسا منظر تھا جس نے دشمنوں کو مشتعل کردیا جبکہ مسلمانوں کے دلوں کو گرمایا۔”
مقبوضہ بیت المقدس میں سپریم اسلامک کمیشن کے سربراہ اور قبلہ اول کے خطیب و امام الشیخ عکرمہ صبری نے گذشتہ روز رمضان المبارک کے پہلے جمعہ کے روز قبلہ اول میں ایک لاکھ سے زائد فلسطینیوں کی نماز کی ادائیگی پر مسلمانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ میں رمضان المبارک کے پہلے جمعہ کے موقعے پربڑی تعداد میں نمازیوں کو دیکھ کر صہیونی دشمن خوفزہ اور بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔
واضح رہے کہ صہیونی فورسز کی طرف سے اس فلسطینیوں کو قبلہ اول میں نماز کی ادائیگی سے روکنے کے لئے جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کی گئی تھیں اور بعد ازاں اسرائیلی فوج اور پولیس کی دہشت گردی کے باوجود ہزاروں فلسطینیوں نے قبلہ اول میں عشا اور تراویح کی نماز ادا کی۔ اسرائیلی فوج نے نمازیوں کو مسجد اقصیٰ سے نکالنے کے لیے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے نتیجے میں دسیوں فلسطینی زخمی ہو گئے۔