(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی وزیراعظم نے کہا ہے کہ رفح میں حماس کے خلاف آپریشن کو کسی بھی قسم کے دباؤ کی صورت میں نہیں روکیں گے۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنے ایک جاری بیان میں امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے رفح پر آپریشن کو روکنے اور وہاں موجود فلسطینیوں کو منتقل کرنے کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ اسرائیل دباؤ پر قابو پا کر امریکی صدر جو بائیڈن کی مخالفت کے باوجود رفح میں داخل ہوگا، رفح میں حماس کے خلاف آپریشن کو کسی بھی صورت میں اب روکا نہیں جائے گا۔
اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق صہیونی وزیر دفاع یوو گیلنٹ اور چیف آف اسٹاف ہرزی ہیلیوی سمیت سینئر اسرائیلی حکام پہلے ہی امریکی حکام سے رفح میں زمینی آپریشن کے منصوبوں کے متعلق بات کر چکے ہیں ان کا کہنا ہے کہ امریکہ رفح میں فوجی آپریشن کا مخالف نہیں ہے تاہم اسے صرف آپریشن کے نفاذ کے طریقہ کار پر تحفظات ہیں جس میں بہت زیادہ فلسطینیوں کے شہید ہونے کا خدشہ ہے ۔
نیتن یاہو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل فیصلہ کن موڑ پر پہنچ گیا ہے ا ب کسی صورت پیچھے نہیں ہٹا جاسکتا ہے فوجی دباؤ اور مذاکرات میں لچک یرغمالیوں کی رہائی کا باعث بنے گی۔