(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) پناہ گزین کیمپوں میں "مجاہدین اسلامی تحریک” کے 164 ارکان شامل ہیں الصفاف، راس الاحمر، الطیرہ، اور البراق پوائنٹ پر 4مقامات پر تعینات کیے گئے ہیں۔
ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز فلسطینی مشترکہ سکیورٹی فورس نے جنونی لبنان میں صیدا کے مقام پر واقع عین الحلوہ نامی فلسطینی پناہ گزین کیمپ میں امن وامان کی بہتری اور اقوام متحدہ کی جانب سے ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے بنائے گئے اسکولوں کومستحقین کیلیے خالی کرانے کے اہم کام انجام دینے کیلیے مشترکہ سیکورٹی فورس تعینات کی ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ فلسطینی پناہ گزینوں کے تحفظ اورکیمپوں میں درپیش دیگر مسائل کے خامتے کے ساتھ ساتھ لوگوں کی واپسی کو آسان بنانے کے لیے تمام فلسطینی فورسز کے نمائندے جن میں حماس، "انصار لیگ” اور "مجاہدین اسلامی تحریک” کے 164 ارکان شامل ہیں الصفاف، راس الاحمر، الطیرہ، اور البراق پوائنٹ پر 4مقامات پر تعینات کیے گئے ہیں۔
مزید معلومات کے مطابق مشترکہ فلسطینی سیکورٹی فورس کے لائحہ عمل کے مطابق یہ پیش رفت پناہ گزین کیمپوں کی نگرانی کے اگلے مرحلے کے لیے ایک مثبت قدم قرار دیا جارہا ہےجسکی باقاعدہ نگرانی کی جارہی ہے۔