• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 23 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

اسرائیل کے متنازعہ عدالتی اصلاحات کی حمایت میں مظاہرے

انتہائی دائیں بازو کی مذہبی صیہونیت پارٹی نے وزیر خزانہ سموٹریچ کی قیادت میں مظاہرے کی مالی معاونت کرہ رہی ہے

ہفتہ 29-04-2023
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
اسرائیل کے متنازعہ عدالتی اصلاحات کی حمایت میں مظاہرے

JERUSALEM - APRIL 27: Israelis gather around the Supreme Court (Bagatz) building to stage a demonstration to support government's regulations restricting the powers of the judiciary in Jerusalem on April 27, 2023. Itamar Ben Gvir, Minister of National Security, addressed by videoconference during the demonstration. (Photo by Mostafa Alkharouf/Anadolu Agency via Getty Images)

0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )  دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے ہزاروں اسرائیلی شہری مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونی ریاست کے سپریم کورٹ کے سامنے ملک میں بحران پیدا کرنے والی عدالتی اصلاحات کی حمایت میں جمع ہوئے۔

غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل میں جاری متنازع عدالتی اصلاحات کے حق میں اور اس کے خلاف ہونے والے مظاہروں میں مزید شدت آگئی ہے، جہاں ایک جانب لاکھوں افراد اس متنازع عدالتی اصلاحاتی قانون کےخلاف احتجاج کررہے ہیں وہیں دائیں بازو کی نظریات کے شہریوں نے اس قانون کے حق میں احتجاج شروع کردیا ہے، ہزاروں اسرائیلی باشندوں نے  حکومتِ اسرائیل کے متنازعہ عدالتی اصلاحات کی حمایت پر  سڑکوں پر نکل آئے  ہیں۔

واضح رہے کہ مظاہرین حکومت اسرائیلی پارلیمنٹ میں عدالتی اصلاحات کا منصوبہ موسم گرما کی مدت میں نافذ کر نے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

وزیراعظم بینجمن نتان یاہو نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مظاہرین کی تصویر شیئر  کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں ان لاکھوں اسرائیلیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو آج رات  القدس میں ہماری حکومت کی حمایت کے لیے آئے۔ میں آپ کے جذبہ اور حب الوطنی سے متاثر ہوں۔

اطلاع کے مطابق  یہ مظاہرہ  دائیں بازو کی جماعتوں نے کیا ہے جسے "شو آف دی ملین” کہا  جا رہا ہے اور ہفتے کے آغاز سے ہی اس میں شرکت کا مطالبہ کیا  جا رہا تھا۔

واضح رہے کہ نتان یاہو کی پارٹی لیکود اور انتہائی دائیں بازو کی مذہبی صیہونیت پارٹی نے وزیر خزانہ سموٹریچ کی قیادت میں مظاہرے کی مالی معاونت کرہ رہی ہے، بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی پولیس نے مظاہرے کی وجہ سےالقدس  کی کچھ سڑکوں کو بند کر دیا ہے۔

صدر ازاق ہرزوگ نے ​​23 اپریل کو متنازعہ "عدالتی اصلاحات”  کے بارے میں کہا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ یہ ریاست کے قیام کے بعد سے ملک کی تاریخ کا سب سے خطرناک، سنگین ترین بحران ہے۔

5 جنوری کو اسرائیلی وزیر انصاف یاریو لیون کی طرف سے اعلان کردہ "عدالتی اصلاحات” میں ایسے ضابطے شامل ہیں جو سپریم کورٹ کے اختیارات کو محدود کرتے ہیں اور حکومت کو عدالتی تقرریوں میں اپنا موقف دینے کی اجازت دیتے ہیں۔

Tags: اسرائیلیصہیونیعدالتینیتن یاھونیتن یاہو
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.