(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی میں وزارت صحت کے مطابق غزہ میں ہلاکتوں کی تعداد 10800 ہو گئی ہے۔ وزارت نے کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں 3,826 بچے اور 2,405 خواتین شامل ہیں۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ پر فضائی، زمینی اور سمندری راستے سے مسلسل پرتشدد بمباری کا سلسلہ جاری ہے
غزہ کی پٹی میں وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 10800 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں 3,826 بچے بھی شامل ہیں جب کہ زخمیوں کی تعداد 23,000 سے تجاوز کر گئی ہے۔
عالمی ادارہ اطفال ’یونیسف‘ نے کہا ہے کہ غزہ پٹی بچوں کا قبرستان بن چکی ہے۔ تازہ ترین میدانی پیشرفت میں العربیہ اور الحدث کے نامہ نگار نے غزہ کی پٹی کے ارد گرد اسرائیلی قصبوں اور بستیوں پر آج دوبارہ راکٹ کی بمباری کی اطلاع دی ہے۔