(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) ملک شام اور اسرائیل میں 2011ء سے خون ریز تنازعات جاری ہیں اور اب تک تقریبا پانچ لاکھ افراد کی قیمتی جانوں کا زیاں ہو چکا ہے.
ذرائع کے مطابق قابض صہیونی ریاست اسرائیل کی فضائیہ کی جانب سے ملک شام کےدارالحکومت دمشق کے اطراف میں میزائل حملے کیےجس کے نتیجے میں 4 شامی فوجی اہل کاروں کی شہادت اور3 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
شامی سرکاری خبر رساں ادارے سانانے بتایا ہےکہ علاقے میں کئی زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جبکہ اسرائیلی فوجی حملے میں حزب اللہ کی ہتھیاروں کی کھیپ کو نشانہ بنایا گیا، شامی فضائی دفاعی نظام نےصہیونی فوج کے ان حملوں کو روکااور ان میں سے درجنوں کو فضاء میں ہی ناکارہ بنادیاتاہم چار شامی اہلکار شہری آبادی کو بچاتے ہوئےشہید ہو گئے۔
واضح رہے کہ ملک شام اور اسرائیل میں 2011ء سے خون ریز تنازعات جاری ہیں اور اب تک تقریبا پانچ لاکھ افراد کی قیمتی جانوں کا زیاں ہو چکا ہے، علاوہ ازیں ملک کے بنیادی ڈھانچے کو بھاری نقصان پہنچا اور لاکھوں شامی اندرون اور بیرون ملک جبری ہجرت پر مجبور ہو گئے۔