(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) گفتگو میں غزہ میں جنگ بندی پر پیش رفت اور اس کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے جمعے کو امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
رابطے کے دوران مشترکہ تشویش کے علاقائی اور بین الاقوامی امور خصوصا غزہ کی پٹی اور اس کے گرد ونواح میں ہونے والی پیش رفت، اس کی سکیورٹی اور انسانی ہمدردی کے اثرات سے نمنٹے کےلیے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ علاوہ ازیں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے جمعے کو برازیل کے ہم منصب مورو ویرا نے بھی ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق رابطے کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات اور انہیں بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔ مشترکہ دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور خصوصا غزہ کی پٹی میں ہونے والی پیش رفت اور اس سلسلے میں کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔