(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینیوں کی زمینوں پر غیر قانونی آبادکاری کو بڑھانے اور غاصب فوج کے تحفظ کے لئے فلسیطنیوں کی مزید زمینوں پر قبضہ کرکے صہیونی بستیوں کی تعدادمیں اضافہ کیا جا رہا ہے۔
برین ویلج کونسل کے سربراہ فرید برقان نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ روز صہیونی سیکیورٹی فورسز کے حفاظتی حصار میں غیرقانونی مسلح صہیونی آبادکاروں کے گروہ نے مسافر یطا کے گاؤں بیرین میں ایک نئی یہودی بستی کے قیام کے لئے فلسطینیوں کی اراضی کی کھدائی اورابتدائی تعمیرات شروع کردی ہیں۔
فرید برقان نے بتایا کہ کہا کہ آباد کاروں نے ایک ماہ قبل تعمیر کی گئی عمارت جس کو آبادکار اپنی کاروباری سرگرمیوں کے لئے استعمال کررہے تھے اس کے پہلوں میں ایک نئی عمارت کی تعمیر کا کام شروع کیا ہے جس کا رقبہ 400 مربع میٹر ہے انہوں نے نشاندہی کی کہ گاؤں اور دیگر فلسطینی آبادی کے مراکز میں غیر قانونی صہیونی آبادکاری کو بڑھانے اور قابض افواج کے تحفظ کے ساتھ مزید زمینوں پر قبضہ کرنے کے لیے بستیوں پر حملہ کیا جا رہا ہے۔