(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فوج کی بلاجوازفلسطینی کے گھر پرپرتشدد کارروائی کے نتیجے میں بدترین تصادم ہوا جس میں23 کے قریب افراد زخمی ہوئے۔
ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر رام اللہ کے شمال میں واقع قصبے برزیت میں فلسطینیوں اور صہیونی فوجیوں کے درمیان اس وقت جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوا جب صہیونی فوج نے بلا جواز ایک رہائشی کے گھر پر دھاوا بولا اور اس وقت اسے حراست میں لے لیا جب وہ اپنے خاندان کے ساتھ موجود تھا۔
صہیونی فوج کی فلسطینی کے گھر پر بلا جوازپرتشدد کارروائی کے نتیجے میں بدترین تصادم کا آغاز ہوا جس میں ہونے والی جھڑپوں کے دوران 23 کے قریب افراد زخمی ہوئے جبکہ ایک نوجوان کوصہیونی فوج نے ربڑ کی دھاتی گولیوں سے سرمیں گولی مار دی جس کےباعث نوجوان شدید زخمی ہوگیا رد عمل کے طور پر دیگر افراد نے قصبے میں فوج کی گاڑیوں پر پتھراؤ کر کے فوجی گاڑیوں کے شیشے توڑ ڈالے۔
دوسری جانب مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں واقع قلندیہ پناہ گزین کیمپ میں فوجی چھاپے کے بعد فلسطینی پتھراؤ کرنے والے نوجوانوں اورصہیونی قابض فوج کے درمیان پرتشدد تصادم ہواجس میں وسیع پیمانے پر گرفتاریوں اور گھر گھر تلاشی کے دوران صہیونی فوج نے روائیتی توڑ پھوڑ اور املاک کو نقصان پہنچایا۔
صہیونی مسلحہ فوج کی درندگی کے نتیجے میں فلسطینی نوجوانوں نے بھی صہیونی فوج کو گھریلو ساخت کے دستی بموں سے نشانہ بنایا اور اسرائیلی فوجی ٹاور کونقصان پہنچایا۔