(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غاصب ریاست کی فوج کا کہنا ہے کہ غزہ پر حملے میں مزاحمت کاروں کی اعلیٰ قیادت کو نشانہ بنایا گیا ہے ، جبکہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر دیکھا جاسکتا ہے کہ حملے میں بچوں اور خواتین سمیت 10 شہری شہید ہوئے۔
صہیونی فوج کی جانب سے جاری بیان میں ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حملے میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم القدس بریگیڈ کے کمانڈر خلیل باهتيني، اسلامی جہاد کے ترجمان طارق عزالدين اور اسلامی جہاد کے سیکریٹری جہاد غنیم شامل ہیں۔
صہیونی فوج کاکہنا ہے کہ خلیل بہیتینی اسلامی جہاد کے سینئر ترین کمانڈر تھے اور وہی اسرائیل پر راکٹ حملوں میں ملوث اہم کردار تھے۔