• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صہیونی حکام باب الرحمہ کو یہودی عبادت گاہ میں تبدیل کرنے کی سازش کررہے ہیں، "اسلامی کرسچن آرگنائزیشن”

یہ وہی علاقہ ہے جس کو صہیونی فوج نے غیر قانونی صہیونی آباد کاروں کے لیے مختص کیا ہوا ہے جہاں سے یہ قبلہ اول پر اشتعال انگیز دھاوے بولتے ہیں

بدھ 26-04-2023
in خاص خبریں, فلسطین
0
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسلامی کرسچن آرگنائزیشن نے نے مسجد اقصیٰ کے باب الرحمہ کو یہودی عبادت گاہ میں تبدیل کرنے کے صہیونی منصوبے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غاصب حکام باب الرحمہ پر دوبارہ حملہ کرکےتوڑ پھوڑ اور اس کے سامان کی  لوٹ مار کرصحن کو بند کرنے اور اس میں فروری 2019 سے پہلے کے حالات کو بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق "اسلامک کرسچن آرگنائزیشن فار سپورٹ آف یروشلم اینڈ دی ہولی سائیٹس "نے اپنے جاری کردہ بیان میں صہیونی مذموم سازش کا پردہ چاک کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ غاصب صہیونی  حکام سلامتی کے انتہا پسند وزیر اتمار بن گویر کے ذریعے باب الرحمہ چیپل کو کنٹرول کرنے اور اسے یہودی عبادت گاہ میں جو مسجد اقصیٰ کی مقامی تقسیم کے لیے مطلوبہ قدم کے طور پر کام کرتا ہے میں تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

جاری کردہ ایک بیان میں، کمیشن نے تصدیق کی کہ صہیونی ریاست کی جانب سے اٹھائے گئے تمام اقدامات اور تمام اشارے مسجد اقصیٰ کے مشرقی حصے کو ڈویژن پلان کے تحت نشانہ بنانے کی تصدیق کرتے ہیں، جو شمال میں باب الرحمہ چیپل سے المروانی چیپل تک پھیلا ہوا علاقہ ہے۔ یہ وہی علاقہ ہے جس کو صہیونی فوج نے محاصرہ کر کے اسے غیر قانونی صہیونی آباد کاروں کے لیے مختص  کیا ہوا ہے جہاں سے یہ قبلہ اول پر اشتعال انگیز دھاوے بولتے ہیں۔

بیان میں اس بات پر زور دیا کہ باب الرحمت مسجد اقصیٰ کا اٹوٹ حصہ ہے اور قابض کی جانب سے اس میں جمود کو تبدیل کرنے کی کسی بھی کوشش کے سنگین نتائج ہوں گے، جس کی ذمہ داری قابض یاست پرعائد ہوگی۔

بیان میں اردن اور عرب اور اسلامی ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں اور مسجد اقصیٰ کو لاحق خطرات کے انسداد کے لیے اٹھ کھڑے ہوں۔

Tags: آبادکاراسرائیلیاسلامی کرسچن آرگنائزیشنباب الرحمہصہیونیفلسطینیقبلہ اوّلمسجد اقصیٰ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.