• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

اسماعیل ھنیہ سے چینی سفیر کی ملاقات، چین حماس کے ساتھ تعلقات کا خواہا ہے: چینی سفیر

ہم ایک آزاد، مکمل خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کے سیاسی مقاصد اور فلسطینی عوام کی امنگوں کے مطابق کام کررہے ہیں

پیر 18-03-2024
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
اسماعیل ھنیہ سے چینی سفیر کی ملاقات، چین حماس کے ساتھ تعلقات کا خواہا ہے: چینی سفیر
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) دونوں وفود نے غزہ کی پٹی کی صورتحال سے متعلق سیاسی اور میدانی پیشرفت اور فلسطینی عوام کو جس جنگ کا سامنا ہے اس کو روکنے اور فوری امداد اور ریلیف پہنچانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ اسماعیل

غیر قانونی صیہونی ریاست اسرئیل کے مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے گذشتہ روز  قطر کے دارالحکومت دوحہ میں چینی وزارت خارجہ کے مغربی ایشیا اور شمالی افریقہ کے شعبہ کے سفیر وانگ کیجیان سے ملاقات کی  ۔

ملاقات میں اسماعیل ھنیہ نے غزہ کی پٹی میں جاری اسرائیلی بربریت اور قتل عام کو روکنے، غزہ سے قابض فوج کی واپسی، بے گھر ہونے والوں کی واپسی، اور پناہ اور تعمیر نو کی ضروریات کی فراہمی پر زور دیا‘۔

اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ ہمارے  مطالبات واضح ہیں۔ ہم ایک آزاد، مکمل خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کے سیاسی مقاصد اور فلسطینی عوام کی امنگوں کے مطابق کام کررہے ہیں تاکہ القدس پر مشتمل ایک آزاد فلسطینی ریاست اور حق خود ارادیت کا حصول ممکن بنایا جا سکے۔

دونوں وفود نے غزہ کی پٹی کی صورتحال سے متعلق سیاسی اور میدانی پیشرفت اور فلسطینی عوام کو جس جنگ کا سامنا ہے اس کو روکنے اور فوری امداد اور ریلیف پہنچانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ اسماعیل ھنیہ نے قتل و غارت، فاقہ کشی کی سفاکانہ پالیسی، قتل عام اورافراتفری پیدا کرنے کی اسرائیلی قابض فوج کی کوششوں کو روکنے پر زور دیا۔

تحریک کے رہ نما اسماعیل ہنیہ نے بھی دونوں دوست لوگوں کے درمیان قریبی تعلقات پر فخر کا اظہار کیا۔

 انہوں نے سلامتی کونسل، اقوام متحدہ اور عالمی عدالت انصاف میں چین کے کردار کی تعریف کی اور ساتھ ہی غزہ کی پٹی میں انسانی امداد بھیجنے کو سراہا۔

چینی سفیر کاؤ شیاؤلین نے فلسطینی اور چینی عوام کے درمیان قریبی اور تاریخی تعلقات اور مسئلہ فلسطین کے حوالے سے چین کے مضبوط موقف اور فلسطینی عوام کے آزادی، خود مختاری، اور ریاست کے جائز مطالبات کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے اس جنگ کو روکنے، فلسطینیوں کے قتل عام کوبند کرنے اور ان کی انسانی ضروریات کو پورا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ تحریک حماس فلسطینی قومی دھارے کا حصہ ہے اور چین اس کے ساتھ تعلقات کا خواہاں ہے۔

Tags: اسرائیلیاسماعیل ھنیہجنگ بندیحماسصیہونغزہفلسطینیوانگ کیجیان
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.