• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

چلی: سیکڑوں وکلاء کا اسرائیل کے خلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت میں مقدمہ دائر

صیہونی جارحیت سے 31 ہزار سے زائد شہید اور 73 ہزار کے قریب فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں

بدھ 13-03-2024
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
چلی: سیکڑوں وکلاء کا اسرائیل کے خلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت میں مقدمہ دائر
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) وکلاء کی جانب سے یہ اقدام مقبوضہ فلسطین  میں انسانیت کے خلاف جرائم، نسل کشی اور جنگی جرائم کے حوالے سے  اٹھایا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کےمطابق  لاطینی امریکہ کے ملک چلی کے 560 سے زائد وکلاء نے فلسطین پر قابض غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل اور اس کے وزیراعظم نیتن یاہو  کے غزہ  اور مغربی کنارے میں فلسطینی عوام کے خلاف قابض حکومت کی طرف سے انسانیت کے خلاف سنگین جنگی جرائم اور  نسل کشی  کے خلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت میں قانونی مقدمہ قائم کیا ہے۔

یہ شکایت وکلاء کی نمائندگی کرنے والے ایک وفد کی طرف سے پیش کی گئی، جس کی سربراہی مصر، عراق اور اردن میں چلی کے سابق سفیر نیلسن حداد کر رہے تھے۔حداد نے کہا کہ لاطینی امریکہ کے مختلف ممالک کے دیگر وکلاء شکایت کی حمایت میں شامل ہونے کا امکان ہے۔

7 اکتوبرسے اسرائیلی قابض فوج نے امریکی اور یورپی حمایت سے غزہ کی پٹی کے خلاف اپنی جارحیت کو جاری رکھا ہوا ہے، کیونکہ اس کے طیارے ہسپتالوں، عمارتوں، ٹاورز اور فلسطینی شہریوں کے گھروں پر بمباری کرتے ہیں۔غزہ کی پٹی کے حکام اور بین الاقوامی اداروں اور تنظیموں کے مطابق، غزہ پر قابض فوج کی مسلسل جارحیت کے نتیجے میں 31,184 شہید اور 72,889 افراد زخمی ہوئے، اس کے علاوہ اس پٹی کی تقریباً 90 فیصد آبادی بے گھر ہوگئی۔

Tags: اسرائیلیجنگی جرائمچلیصیہونیغزہفلسطینیفوجداری عدالتلاطینی امریکہنسل کشی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.