• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 3 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

غزہ میں جنگ بندی: حماس نے معاہدے کی منظوری دے دی، نیتن یاہو ہٹ دھرمی پر قائم

اسرائیل کے ایک سینئر عہدیدار نے غیر ملکی خبر رساں ادارے روئٹرز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "حماس نے معاہدے کے لیے مثبت پیغامات دے دیئے ہیں

بدھ 15-01-2025
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
غزہ میں جنگ بندی: حماس نے معاہدے کی منظوری دے دی، نیتن یاہو ہٹ دھرمی پر قائم
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض صیہونی ریاست اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے لیے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ حماس نے معاہدے کی آخری تجویز پر مثبت ردعمل دیا ہے، اور اسرائیل میں امید کی جا رہی ہے کہ معاہدہ جلد طے پا جائے گا۔ تاہم، اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے حماس کی جانب سے ابھی تک حتمی جواب نہ ملنے کی تصدیق کی ہے۔ معاہدے کے مسودے پر تمام فلسطینی مزاحمتی گروپوں نے اتفاق کیا ہے، اور ابتدائی طور پر غزہ میں اسرائیلی فوج کی پسپائی کے لیے نقشے بھی فراہم کیے گئے ہیں۔

قابض صیہونی ریاست کے ایک سینئر اسرائیلی عہدیدار نے کہا ہے کہ حماس نے جنگ بندی کے معاہدے کی آخری تجویز پر مثبت ردعمل دیا ہے اور امید ہے کہ معاہدہ آج یا کل تک دستخط ہو جائے گا۔ تاہم، صیہونی ریاست کے شدت پسند ی وزیراعظم  کے دفتر نے وضاحت کی ہے کہ "حماس نے ابھی تک جواب نہیں دیا۔”اسرائیل میں اس بات پر احتیاطی خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ مذاکرات میں خاطر خواہ پیش رفت ہوئی ہے، اور اسرائیل کے ایک سینئر عہدیدار نے غیر ملکی خبر رساں ادارے روئٹرز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "حماس نے معاہدے کے لیے مثبت پیغامات دے دیئے ہیں۔

دوسری جانب قطر کے ذریعے مذاکرات میں شامل فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ حماس کی قیادت نے اسلامی جہاد اور عوامی محاذ کے ساتھ دوحہ میں ملاقات کی اور غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کا حتمی مسودہ پیش کیا۔ تمام مزاحمتی گروپوں نے اس مسودے پر متفق ہونے کی اطلاع دی ہے، اور ابتدائی طور پر اسرائیلی فوج کے غزہ میں موجودگی اور پسپائی کے لیے نقشے فراہم کیے گئے ہیں۔ معاہدے کا اعلان قاہرہ میں تمام فریقین کی رضا مندی سے کیا جائے گا۔

Tags: اسرائیلیجنگ بندیحماسصیہونیغزہفلسطینینیتن یاہو
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.