• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 20 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

اسرائیلی وزیرکو نہیں بلاسکتے، یورپی یونین نے "یورپ ڈے” کی تقریب منسوخ کردی

اسرائیلی اخبار نے لکھا ہے کہ  یورپی سفراء ایتمار بن گویر اور ان کی پارٹی کے لوگوں سے اُن کے شدت پسندانہ اقدامات کی وجہ سے ملاقات سے پرہیز کرتے ہیں

ہفتہ 13-05-2023
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
اسرائیلی وزیرکو نہیں بلاسکتے، یورپی یونین نے "یورپ ڈے” کی تقریب منسوخ کردی
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) یورپی یونین کا کہنا ہے کہ اس سال ہم نے سفارتی تقریب منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ ہم کسی ایسے شخص کو تقریب میں خوش آمدید نہیں کر سکتے جس کے خیالات یورپی یونین کی اقدار کے منافی ہوں اور جو شدت پسند ہو۔

غیر قانونی صہیونی ریاست اسرئیل کے معروف اخبار یروشلم ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں صہیونی ریاست کے شدت پسند وزیر برائے قومی سلامتی "ایتمار بن گویر” کے حوالے سے لکھا ہے کہ  شدت پسند وزیر "ایتمار بن گویر” کی وجہ سے یورپی یونین نے  منگل کو مقبوضہ فلسطین میں ہونے والی تقریب "یورپ ڈے”  کو منسوخ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

مقبوضہ فلسطین میں یورپی سفیروں کی باہمی ملاقات کے بعد، برسلز کے سفارت خانے نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ بدقسمتی سے اس سال ہم نے سفارتی تقریب منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ ہم کسی ایسے شخص کو ویلکم نہیں کر سکتے جس کے خیالات یورپی یونین کی اقدار کے منافی ہوں۔

اسرائیلی اخبار نے لکھا ہے کہ  یورپی سفراء ایتمار بن گویر یا ان کی پارٹی کے لوگوں سے اُن کے شدت پسندانہ اقدامات کی وجہ سے ملاقات سے پرہیز کرتے ہیں۔ قبل ازیں عبرانی میڈیا نے رپورٹ دی تھی کہ یورپی یونین نے صیہونی وزارت خارجہ سے مطالبہ کیا تھا ایتمار بن گویر تل ابیب کے نمائندے کے طور پر اس تقریب میں شریک نہ ہوں۔

واضح رہے کہ صیہونی وزیر برائے قومی سلامتی فلسطین کے مسلمانوں کے حوالے سے اپنی متشدد  اور متنازع پالیسیوں کی وجہ سے تنقید کی زد میں ہیں ایتمار بن گویر ہی  ہیں جنہوں نے مسجد اقصیٰ کو مسلمانوں کےلئے بند کرکے تماماختیارات صہیونیوں کے سپرد کرنے کےلئے مہم کا آغاز کیاتھا۔

Tags: اسرائیلیایتمار   بن گویرپوپ ڈےصہیونیفلسطینیمقبوضہیورپ ڈے
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.