(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) پیٹرک براؤن نے کہا کہ ہمیں انسانیت کی علم برداری کرتے ہوئے مغرب پر ڈبل اسٹینڈرڈ کا لگنے والا ٹیگ خود پرسے ہٹانا چاہیےاور بھرپور انداز میں روس اور اسرائیل کی جنگی جارحیت کے خلاف آواز اٹھانا چاہیے۔
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق کینیڈا میں روس اور یوکرین محاذ آرائی کے نتیجے میں کینڈا پہنچنے والے ہزاروں یوکرینی پناہ گزینوں کی حکومت کی جانب سے بھرپور امداد کی فراہمی کو دیکھتے ہوئے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے بھی ویسی ہی سہولیات فراہم کر نے کی حمایت کی گئی ہے۔
کینیڈا کے سیاسی رہنما پیٹرک براؤن نے اپنی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انسانیت کے ناتے ہر انسان برابری کا مستحق ہے اورصہیونی قابض ریاست اسرائیل کے مظالم کے شکار فلسطین سے بےدخل شہریوں کو بھی پناہ کی وہی سہولتیں دی جائیں جو یوکرینی شہریوں کو مہیا کی جارہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں انسانیت کی علم برداری کرتے ہوئے مغرب پرڈبل اسٹینڈرڈ کا لگنے والا ٹیگ خود پرسے ہٹانا چاہیےاور بھرپور انداز میں روس کی جنگی جارحیت کے خلاف آواز اٹھانے کے ساتھ ساتھ فلسطین پر اسرائیلی قبضے کو مسترد کر نا چائیے۔