(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) کہ اس سے پہلے کے دیر ہو جائے حرم قدسی میں اسرائیلی دراندازی کو روکنے کے لیے عالمی برادری اور امریکہ مداخلت کریں۔
فلسطین کی وزارت خارجہ نے غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی انتہائی دائیں بازو کی حکومت کے اہلکاروں انتہا پسند یہودی تنظیموں کی طرف سے ’’عید پوریم‘‘ کے موقع پر الحرم القدسی میں بڑے پیمانے پر دھاوا بولنے کی اپیل سے خبردار کرتے ہوئےکہا ہے کہ دراندازی کی اپیلیں کرنا خطرناک ہے جس کے نتائج کی ذمہ دار براہ راست صیہونی حکومت ہوگی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ صیہونی حکومت کا موجودہ طرزعمل عقبہ مفاہمت کو ختم کرنے کی کوشش دکھائی دے رہاہے، بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس سے پہلے کے دیر ہو جائے حرم قدسی میں اسرائیلی دراندازی کو روکنے کے لیے عالمی برادری اور امریکہ مداخلت کریں۔