(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) برطانیہ نے رفح میں زمینی آپریشن شروع کرنے کے فیصلہ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل بے گھر فلسطینیوں کی پناہ گاہ رفح پرکیسے حملہ کرسکتا ہے۔
برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کو فوری طورپر روکنے کامطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کے شہری پہلے ہی کئی مرتبہ دربدر ہوچکےہیں اور اب اسرائیل اگر رفح پر آپریشن کرتا ہے تو یہ تباہ کن ہوگا جہاں 13 لاکھ سے زائد فلسطینی پناہ گزین ہیں، رفح کی صورتحال پربرطانیہ کو شدید تشویش ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نے رفح میں زمینی آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ رفح میں حماس کو نشانہ بنائیں گے۔