• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

برطانیہ اور فرانس کی غزہ میں فلسطنیوں کی نسل کشی روکنے کی حمایت

فرانسیسی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ خطے میں امن کی ضمانت کے لیے غزہ میں جنگ بندی تک پہنچنے کی ضرورت ہے۔

جمعہ 16-08-2024
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
برطانیہ اور فرانس کی غزہ میں فلسطنیوں کی نسل کشی روکنے کی حمایت
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) برطانوی وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ قطر میں ہونے والی بات چیت عالمی استحکام کے لیے ایک اہم لمحہ ہے جو مشرق وسطیٰ کے مستقبل کا تعین کر سکتا ہے۔

غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر پر جاری  وحشیانہ بمباری اور نسل کشی کی کارروائیوں کو روکنے کیلئے قطر کے دارالحکومت دوحہ  میں مذاکرات کا دوسرا دور جاری ہے ، امریکہ ،قطر اور مصر کی جانب سے تیار کئے جانے والے معاہدے پر امریکہ ،  فرانس اور برطانیہ نے اعتماد کا اظہارکرتےہوئے  اس کو مثبت  اور اہم قرار دیا ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے سے ایران اسماعیل ھنیہ کے قتل کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کرنے سے گریز کر سکتا ہے۔

برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے کہا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے حوالے سے قطر میں ہونے والی بات چیت عالمی استحکام کے لیے ایک اہم لمحہ ہے جو مشرق وسطیٰ کے مستقبل کا تعین کر سکتا ہے،  ہم عالمی استحکام کے لیے ایک نازک لمحے سے گزر رہے ہیں۔ آنے والے گھنٹے اور دن مشرق وسطیٰ کے مستقبل کا تعین کر سکتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آج اور ہر روز ہم خطے میں اپنے شراکت داروں سے امن کا انتخاب کرنے پر زور دے رہے ہیں۔

بیروت سے فرانسیسی وزیر خارجہ سیگورنیت نے نئے مذاکراتی دور کے آغاز کی روشنی میں کہا کہ خطے میں امن کی ضمانت کے لیے غزہ میں جنگ بندی تک پہنچنے کی ضرورت ہے۔

امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ  مذاکرات ایک حوصلہ افزا آغاز ہے،  قطری دارالحکومت میں سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنز کی شرکت سے بات چیت کا آغاز ہوا۔

ابھی بہت کام باقی ہے۔ معاہدے کی پیچیدگی کو دیکھتے ہوئے پہلے روز کسی معاہدے تک پہنچنے کی امید نہیں تھی تاہم اب صورتحال مثبت ہے۔

Tags: اسرائیلیحماسصیہونیغزہفلسطینیقطرنسل کشی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.