(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) برازیل تمام بین الاقوامی میدانوں میں مقبوضہ فلسطین کیسپورٹ اور آزاد فلسطین کی کوششوں کی حمایت کرے گا۔
فلسطینی میڈیا کے مطابق برازیل کے صدر لوئس لولا ڈی سلوا نے فلسطینی نیشنل اتھارٹی کے وزیر خارجہ ریاض المالکی سے ملاقات میں کہ ہے کہ ان کا ملک فلسطینیوں کی بھرپور حمایت کرے گا اور 1967 کی سرحدوں کے اندر ایک آزاد اور خودمختار ملک کے طور پر فلسطین کی آزادی اور خودمختاری کو بحال کرنے کی کوششوں کو جاری رکھے گا۔
واضح رہے کہ بائیں بازو کے سیاست دان لوئس لولا ڈی سلوا حالیہ صدارتی انتخابات میں جیر بولسونارو کو شکست دے کر برازیل کے صدر کا عہدہ سنبھالا ہے ۔