• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 18 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

طوباس میں صیہونی فوج کی بمباری، پانچ فلسطینی شہید متعدد زخمی

وحشیانہ بمباری کے بعد غاصب صیہونی افواج نے طوباس شہر  کے  مختلف علاقوں میں کرفیو نافذ کرنے کے بعد گھرگھر تلاشی کی کاروائی شروع کی

بدھ 11-09-2024
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
طوباس میں صیہونی فوج کی بمباری، پانچ فلسطینی شہید متعدد زخمی
0
SHARES
1
VIEWS

 (روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غاصب صیہونی افواج غزہ میں بدترین حزیمت اٹھانے کے بعد مغربی کنارے میں بھی نہتے فلسطینیوں کو بھی بے دریغ شہید کررہی ہے۔

فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق آج بدھ کی صبح غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی فضائیہ نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر طوباس میں جامع مسجد توحید کے قریب فلسطینی شہریوں کے ایک گروپ پر بمباری کی جس کے نیتجے میں پانچ شہری 19 سالہ محمد سعید حسین صوافطہ،23 سالہ مجد برہان جمیل صوافطہ، 24 سالہ قیس صائب راتب صوافطہ،22 سالہ یاسین احمد علی صوافطہ اور 18 سالہ طالب علم محمود جمیل بشارات شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

فلسطینی ریڈ کریسینٹ کی جانب سے جاری بیان میں بتایاگیا ہے کہ  اس کے عملہ نے بمباری کی جگہ سے پانچ شہداء کی لاشیں نکال کر ہسپتال منتقل کیں حملے کے مقام پر گہرا گڑھا پڑگیا ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ صیہونی فوج نے بھاری میزائلوں کا استعمال کیا۔

وحشیانہ بمباری کے بعد غاصب صیہونی افواج نے طوباس شہر  کے  مختلف علاقوں میں کرفیو نافذ کرنے کے بعد گھرگھر تلاشی کی کاروائی شروع کی اور متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ قابض فوج کی گاڑیوں اور بلڈوزروں کی بڑی تعداد شہرمیں داخل ہوئی اور اس نے توڑپھوڑ شروع کی۔اس جارحیت کے ساتھ گورنری کے آسمان پر کم اونچائی پر جاسوس طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کی لگا تار پروازیں جاری رہیں۔طوباس میں فلسطینی مزاحمتی فورسز نے شہداء کے بعد ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

Tags: اسرائیلیشہیدصیہونیطوباسفلسطینیمغربی کنارے
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.