• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 16 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

اسرائیل کی مصری سرحد پر بمباری: مصری فضائیہ الرٹ، صورتحال کشیدہ

فلاڈیلفیا ایکسس غزہ کے سرحدی علاقے رفح سے متصل ہےجہاں اسرائیلی وحشیانہ بمباری سے متاثر غزہ کے 15 لاکھ سے زائد فلسطینی پناہ گزین ہیں۔

جمعرات 08-02-2024
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
اسرائیل کی مصری سرحد پر بمباری: مصری فضائیہ الرٹ، صورتحال کشیدہ
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غزہ سے ملحقہ  صلا الدین محور ایک سرحدی علاقہ ہے جو اسرائیل اور مصر کے درمیان ایک دو طرفہ معاہدے سے مشروط ہے جس کے لیے علاقے میں کسی بھی فوجی کارروائی کو انجام دینے سے پہلے دوسرے فریق سے پیشگی اجازت لینا ضروری ہے۔

فلسطینی ذرائع کےمطابق غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل نے گذشتہ روز غزہ شہر اور مصر کے درمیان صلاح الدین محور، جسے فلاڈیلفیا ایکسس کے نام سے جانا جاتا ہے پر بمباری کی جس کےبعد مصری اپاچی ہیلی کاپٹر اور فضائیہ کے جنگی جہازوں نے علاقےمیں پروازیں کی ، اسرائیلی بمباری کے بعد علاقے میں صورتحال کشیدہ ہوگئی ہے۔

فلاڈیلفیا ایکسس غزہ کے سرحدی علاقے رفح سے  متصل ہےجہاں اسرائیلی وحشیانہ بمباری سے متاثر غزہ کے 15 لاکھ سے زائد  فلسطینی پناہ گزین موجود ہیں۔

گذشتہ روز اسرائیلی دورے پر آنے والے امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے اسرائیل کو اس علاقے میں فوجی کارروائی کے حوالے سے خبردار کرتےہوئے کہا تھا کہ اگر اسرائیل کی جانب سے یہاں کارروائی کی جاتی ہے تو وہاں پر بڑے پیمانے پر شہریوں کی اموات ہو سکتی ہیں۔

دوسری جانب صیہونی ریاست کے وزیراعظم نے امریکی انتباہ کے باوجود اپنی فوج کو سرحدی علاقے میں کارروائی کیلئے تیار رہنے کی ہدایت کی تھی۔

گذشتہ روز ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے صیہونی وزیر اعظم نے کہا کہ "غزہ میں جنگ برسوں تک نہیں بلکہ مہینوں میں ختم ہو جائے گی۔ غزہ میں ہماری جنگ کے اعلان کردہ اہداف تبدیل نہیں ہوئے۔ غزہ میں قید اسرائیلیوں کی رہائی کے لیے فوجی دباؤ ضروری ہے‘‘۔

اسرائیلی وزیر اعظم نے نے مزید کہا کہ "اسرائیلی افواج خان یونس میں لڑ رہی ہیں جو حماس کا اہم گڑھ ہے۔ "غزہ میں حماس کے خلاف فیصلہ کن فتح کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ فلاڈیلفیا محور غزہ کی پٹی کے اندر ایک تنگ پٹی ہے، جو انکلیو اور مصر کے درمیان سرحد کے ساتھ 14 کلومیٹر (8.7 میل) تک پھیلی ہوئی ہے۔

اسرائیل کے معروف اخبار’یدیعوت احرونوت‘نے رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیلی سیکیورٹی سروسز کو خدشہ ہے کہ حماس کے سینیئر رہنما صلاح الدین محور کے نیچے واقع سرنگوں کے ذریعے جزیرہ نما سینائی کی طرف فرار ہو سکتے ہیں اس لئے اسرائیل نے اس علاقے کو نشانہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے تاہم مصر کی جانب سے اس حملے کو قبول نہیں کیا گیا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان صورتحال کشیدہ ہوگئی ہے۔

Tags: اسرائیلیامریکیصلاالدین محورصیہونیغزہفلاڈیلفیا ایکسسفلسطینیمصری
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.