(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) دشمن نے اپنے اندازے میں سنگین غلطی کی ہے ، صہیونی دشمن کے خلاف مزاحمت جاری رہے گی دشمن کو سکون کا سانس نہیں لینے دیا جائےگا۔
علی الصبح مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ پر صہیونی فضائیہ کی وحشیانہ بمباری جس میں چار خواتین اور چار بچوں سمیت 13 فلسطینی شہید اورمتعدد زخمی ہوئے ، صہیونی فوج کی دہشتگردی پر اپنےشدید ردعمل میں اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ غاصب فوج کی وحشیانہ جارحیت ناقابل معافی جرم ہے فلسطینی مزاحمتی قوتیں دشمن کی اس جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گی۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینی مزاحمتی قوتوں کو نشانہ بنا کرغاصب اسرائیل خود کو تحفظ نہیں دے سکتا۔ دشمن کے خلاف ہماری مزاحمت جاری رہے گی اور دشمن کو سکون کا سانس نہیں لینے دیا جائےگا۔
حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے تصدیق کی ہے کہ غدارانہ کارروائی کے ذریعے رہنماؤں کے قتل سے قابض کو تحفظ نہیں ملے گا، بلکہ مزید مزاحمت ہوگی۔
انھوں نے کہا کہ صہیونی دشمن نے اپنے اندازے میں سنگین غلطی کی ہے اور وہ اپنے جرم کی قیمت ادا کرے گا، صرف مزاحمت ہی اس طریقہ کار کا تعین کرے گی کہ دشمن کو کیسے جواب دینا ہے۔
اسماعیل ھنیہ نے زور دے کر کہا کہ جارح صہیونی دشمن ہمارےعوام کو نشانہ بنا کر خود محفوعظ نہیں رہ سکتا۔ دشمن کو فلسطینیوں کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب دینا ہوگا۔