• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

اسرائیلی فوج پر بم دھماکہ: تین صیہونی فوجی زخمی گاڑی تباہ، ایمرجنسی نافذ

24 گھنٹوں میں اسرائیلی فوج پر 2 بڑے حملے ہوئے ہیں بم دھماکہ گذشتہ رات ہوا، آج صبح اسرائیلی فوجی چوکی پر ٹرک سے حملے میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک پانچ زخمی ہوئے

جمعرات 31-08-2023
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
اسرائیلی فوج  پر بم دھماکہ: تین صیہونی فوجی زخمی گاڑی تباہ، ایمرجنسی نافذ
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) دھماکہ اس وقت ہوا جب غیر قانونی صیہونی آبادکاروں کا ایک گروپ حضرت یوسف علیہ سلام کے مزار پر مذہبی رسومات کی ادائیگی کےلئے جارہا تھا اور فوج ان کی حفاظت  پر معمور تھی۔

فلسطین پر قابض غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے ذرائع ابلاغ کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں حضرت یوسف علیہ سلام کے مزار پر غیر قانونی صیہونی آبادکاروں کی جانب سے مذبہی رسومات کی دائیگی کےلئے  اسرائیلی فوج کی بڑی تعداد موقع پر موجود تھی اس دوران  اسرائیلی فوج کے قریب ایک زور دار بم دھماکہ ہوا جس کی کے نتیجےمیں تین اصیہونی فوجی زخمی ہوگئے جبکہ ان کی گاڑی تباہ ہوگئی۔

سماجی رابطوں کی مختلف ویب سائٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دھماکہ کے مقام پر گہرے دھوئیں گے بادل بلند ہورہے ہیں۔

صیہونی فوج کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے ریموٹ کنٹرول دھماکہ خیز مواد نصب کیا گیا تھا ،جیسے ہی صیہونی فوجی اس مقام کے قریب ہوئے دھماکہ ہوا تاہم دھماکہ سے فی الحال کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے جبکہ زخمیوں کی حالت بھی خطرے سےباہر ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج پر دو بڑے حملے ہوئے ہیں بم دھماکہ گذشتہ رات ہوا جبکہ آج صبح ایک فلسطینی نوجوان نے اسرائیلی فوجی چوکی پر تیز رفتار ٹرک ٹکرادیا جس کے نتیجے میں ایک اسرائیلی فوجی افسر ہلاک ہوا جبکہ پانچ شدید زخمی ہوگئے ہیں، اسرائیلی وزارت دفاع کی جانب  سے ملک میں ہنگامی صورتحال نافذ کردی گئی ہے۔

Tags: اسرائیلیحضرت یوسفحملہ آورشہیدصیہونیفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.