(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی وزیر اعظم نے ایک روز قبل مقبوضہ بیت المقدس میں اجلاس میں شرکت کیلیے آنے والے امریکی وزیرخارجہ کا استقبال کیا تھاجس کےاگلے دن طبی معائنے اور ٹیسٹ کے نتائج سے ثابت ہوا ہے کہ بینیٹ کورونا وائرس سے متاثر ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق قابض صہیونی ریاست اسرائیل کے وزیر اعظم نفتالی بینیٹ گذشتہ روز امریکہ اورعرب ملکوں کے وزرائے خارجہ اجلاس کی میزبانی کے دوران امریکی وزیر خارجہ انتھو نی بلینکن سے ملاقات کے بعد عالمی وباء کورونا وائرس سے متاثر ہو گئے۔
صہیونی وزیر اعظم نے ایک روز قبل مقبوضہ بیت المقدس میں اجلاس میں شرکت کیلیے آنے والے امریکی وزیرخارجہ کا استقبال کیا تھاجس کےاگلے دن طبی معائنے اور ٹیسٹ کے نتائج سے ثابت ہوا ہے کہ بینیٹ کورونا وائرس سے متاثر ہو گئے ہیں۔
دوسری جانب امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کے مطابق انتھونی بلینکن کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کروائے جارہے ہیں۔
خیال رہے کہ صہیونی وزیر اعظم جو کورونا کی بنیادی ویکسین کے علاوہ بوسٹر بھی لگوا چکے ہیں لاک ڈاؤن سے اجتناب برتتے ہوئے کورونا کی ویکسین لگوانے اور ماسک لگانے کے شدید حامی ہیں اس کے باوجود ان پر کورونا کا کامیاب حملہ مزید احتیاط کی اہمیت کو اجاگر کر رہاہےالبتہ ابھی تک اجلاس میں شریک مصر ، متحدہ عرب امارات ، بحرین ، مراکش اور خود اسرائیل کے وزیر خارجہ میں وباء سے متاثر ہونے کی کوئی خبر موصول نہیں ہوئی ہے۔