(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) حماس نے زور دیا کہ اقوام متحدہ اسرائیل کی فلسطینیوں کے خلاف جارحانہ کارروائیوں کو قابل احتساب ٹھہرایا جائے اور اس کی جارحیت کو روکا جائے۔
مقبوضہ فلسطین میں صہیونی ریاستی دہشت گردی کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز لبنان کے دارالحکومت بیروت میں حماس کے نمائندے احمد عبدالہادی اور سینئیر رہنما مشہورعبدالحلیم نے نے اقوام متحدہ کے مشرق وسطیٰ میں امن عمل کے لیے خصوصی نمائندے ٹور وینس لینڈ سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران، انہوں نے فلسطینی کاز کی تازہ ترین پیشرفت کے بارے میں بات کی، جہاں "عبدالہادی” نے اقوام متحدہ کی ضرورت پر زور دیا کہ وہ فلسطینی عوام کے بین الاقوامی قوانین اور ان کے منصفانہ کاز کی ضمانت کردہ حقوق کے ساتھ کھڑے ہونے میں اپنا کردار ادا کرے، صہیونی ریاست کو نہتے فلسطینیوں کے خلاف اپنی جارحیت اور قتل عام کو بند کرے۔
انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اپنے بین القوامی کردار کو ادا کرتے ہوئے غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل کوہماری زمین اور ہمارے مقدسات کے خلاف جرائم کے لیے جوابدہ بنائے۔