• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

بلاول بھٹو کا فلسطینی سفارتخانے کا دورہ، کہتے ہیں اسرائیل دنیا کیلئے سیکیورٹی رسک ہے

مشرق وسطیٰ میں قیام امن کیلئے مسئلہ فلسطین کا حل ناگزیر ہے اور اس مسئلے کا حل صرف اور صرف آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کا قیام ہے

جمعرات 26-10-2023
in پاکستان, خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
بلاول بھٹو کا فلسطینی سفارتخانے کا دورہ، کہتے ہیں اسرائیل دنیا کیلئے سیکیورٹی رسک ہے
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غزہ پر اجتماعی سزا کے طور پر بلا تفریق  اسرائیلی بمباری بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور جنگی جرم ہے جس کیلئے کوئی جواز پیش نہیں کیا جاسکتا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے  گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین کے ساتھ غیر متزلزل حمایت اور یکجہتی کرنے کے لیےاسلام آبادمیں فلسطینی سفارتخانے کا دورہ کیا ، جہاں انھوں نے پاکستان میں فلسطینی سفیر احمد ربعی سے ملاقات کی۔

I visited the Palestinian Embassy in Islamabad today and met with Ambassador @RabaieAhmed to share our unwavering support and solidarity. The Israeli bombardment of Gaza persists indiscriminately with the collective punishment of innocent Palestinians in flagrant, indefensible… pic.twitter.com/ApeKEudD9O

— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) October 25, 2023

ملاقات کےبعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ غیر قانونی صیہونی ریاست  اسرائیل کا وجود دنیا کیلئے سکیورٹی رسک ہے، اسپتال پر حملہ اور سینکڑوں فلسطینی بچوں کی شہادت انسانیت کے ماتھے پر بدنما داغ ہے۔

 بلاول بھٹو نے کہا کہ غزہ پر اجتماعی سزا کے طور پر بلا تفریق  اسرائیلی بمباری بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور جنگی جرم ہے جس کیلئے کوئی جواز پیش نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ لمحہ بہ لمحہ فلسطین کی صورتحال مزید بگڑتی جا رہی ہے لیکن اقوام متحدہ کی جانب سے فوری جنگ بندی اور انسانی بنیادوں پر بمباری رکوانے کیلئے اتفاق رائے پیدا نہ کرپانا بہت افسوسناک ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ غزہ میں معصوم انسانوں کی جانوں کو بچانے کیلئے عالمی برادری آگے آکر آپریشنل انسانی راہداری کے قیام اور غزہ میں محصور فلسطینیوں تک انسانی امداد پہنچانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں قیام امن کیلئے مسئلہ فلسطین کا حل ناگزیر ہے اور اس مسئلے کا حل صرف اور صرف آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کا قیام ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی  کا کہنا تھا کہ پاکستان کٹھن وقت میں فلسطین کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

Tags: احمد ربعییاسرائیلیاقوام متحدہبلاول بھٹوصیہونیغزہفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.