(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مظاہرین نےصہیونی پیگاسس سافٹ ویئر اور وزیر اعظم نریندرمودی سمیت مرکزی حکومت کے خلاف زبردست نعرے بازی کی اوراسرائیل سے 15 سو کروڑ میں اسلحہ سمیت سافٹ ویئر کا سودا کر نے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں قابض اسرائیلی جاسوس سافٹ ویئرپیگاسس جس کے ذریعے دنیا بھر کی اہم شخصیات کی جاسوسی کے الزام ہیں کی حکومت کی جانب سے خریداری پر مودی اور مرکزی حکومت کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا سمیت دیگر سیاسی جماعتوں نے کہا کہ مودی حکومت نے موبائل فون کے ذریعے سے کسی بھی شہری کی جاسوسی کوعام بنادیا ہے جو کہ آئین کی خلاف ورزی ہے،ان کہ کہنا تھا کہ اسرائیلی سوفٹ ویئر جو کہ دنیا بھر میں متنازعہ قرار دیا جا چکا ہے اس سے ملکی سالمیت کو خطرہ ہے اور ملک کی خفیہ معلومات دشمن کے ہاتھ لگنے کے خدشات واضح ہیں۔
مظاہرین نےصہیونی پیگاسس سافٹ ویئر اور وزیر اعظم نریندرمودی سمیت مرکزی حکومت کے خلاف زبردست نعرے بازی کی اوراسرائیل کے ساتھ 15 سو کروڑ میں اسلحہ سمیت اس سافٹ ویئرکا سودا کر نے پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کیا جس کے ذریعے اب موبائل فون کی جاسوسی کی جا ئے گی اور اگر آپ کا موبائل بند ہے تب بھی اسرائیلی سافٹ ویئر کے ذریعےسارف کے موبائل فون کا قیمتی ڈیٹاغیر محفوظ ہو گا۔