(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فوج نے حملہ کرنےوالے فلسطینیوں کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی، مزاحمت کاروں کے قبضے سے رائفل برآمد کرنے کا دعویٰ۔
غیر قانونی ریاست اسرائیل کی نام نہاد صیہونی فوج کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ جنوبی مغربی کنارے کے شہر بیت لحم شہر کے جنوب میں واقع تقوع صیہونی بستی کے داخلی دروازے پر فلسطینی مزاحمت کاروں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تین اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے۔
بیان میں بتایا گیا کہا ہے کہ اسپیشل کمانڈو یونٹ کے دستوں نے اندرونی سلامتی کی خفیہ ایجنسی اسرائیلی جنرل سیکیورٹی سروس کے یونٹ شاباک کے تعاون سے بیت لحم سے تینوں مزاحمت کاروں کو گرفتار کرلتے ہوئے ان کے قبضے سے ایک گاڑی ضبط کر لی۔ ایک M-16 رائفل برآمد کرلی ہے۔