(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج نے شہری دفاع اور امدادی کارکنان کو 285 شہید فلسطینیوں کے جسد خاکیوں کو اٹھانے سے روک دیا۔
غاصب صیہونی افواج کے ہاتھوں غزہ میں نسل کشی کی کارروائیوں کو آج 373 دن مکمل ہوگئے ہیں، صیہونی فوج نے شمال کے باقی ماندہ علاقے کو شہر سے علیحدہ کرنے کیلئے فلسطینیوں کو نقل مکانی کا حکم دیا تھا اور اب اسرائیلی فوج نے بیت لاہیہ، جبالیہ اور بیت ھانون کو کے محاصرے کو مزید سخت کرتے ہوئے ان علاقوں میں کسی بھی طرح کی غذا کی فراہمی پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔
سرکاری میڈیا کے دفتر سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ غاصب صیہونی افواج جبالیہ اور شمالی غزہ کی پٹی کی گورنری میں نسل کشی کی کارروائیوں میں مزید تیزی لائی ہے اور گذشتہ آٹھ روز کے دوران اسرائیلی درندگی میں شہید ہونے والے 285 فلسطینیوں کی لاشوں کو نکالنے کی اجازت نہیں ہے، اسرائیلی فوج نے شہری دفاع اور امدادی کارکنان کو شہیدوں کے جسد خاکی تک پہنچنے پر پابندی عائد کی ہوئی ہے۔