• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 20 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

بیلجیئم کا صیہونی ریاست پر پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ

ترکی کے اسرائیل کے ساتھ تجارتی تعلقات ختم کرنے کے اعلان کے بعد، دیگر ممالک اسرائیل کے خلاف اقتصادی پابندیوں کی پالیسی کو نافذ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

منگل 07-05-2024
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
بیلجیئم کا صیہونی ریاست پر پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) بیلجیئم کے وزیراعظم کاکہنا ہے کہ صیہونی ریاست  کے خلاف جتنا ممکن ہو وسیع اتحاد بنانا چاہتے ہیں کیونکہ  اگر صرف بیلجیئم تجارت روک دیتا ہے، تو اس اقدام کا زیادہ اثر نہیں پڑے گا۔

غزہ پر غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے  جاری سنگین جنگی جرائم اور سات ماہ سے زائد عرصے سے جاری وحشیانہ بمباری کے نتیجےمیں43 ہزار سےزائد فلسطینیوں کی شہادت کے جواب میں بیلجیئم نے بھی صیہونی ریاست پر پابندیوں کا مطالبہ کردیا ہے۔ ترکی کی جانب سے گزشتہ ہفتے اسرائیل کے ساتھ تجارتی تعلقات ختم کرنے کے اعلان کے بعد ، دیگر ممالک اسرائیل کے خلاف اقتصادی پابندیوں کی پالیسی کو نافذ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

بیلجیئم کے وزیر اعظم الیگزینڈر ڈی کرو  نے پیر کو اعلان کیا کہ وہ یورپی ممالک کا اتحاد بنانے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں قائم غیرقانونی صیہونی بستیوں سےیورپ آنے والی مصنوعات کی تجارت کو روکا جا سکے۔

بیلجیئم کے وزیراعظم کاکہنا ہے کہ صیہونی ریاست  کے خلاف جتنا ممکن ہو وسیع اتحاد بنانا چاہتے ہیں کیونکہ  اگر صرف بیلجیئم تجارت روک دیتا ہے، تو اس اقدام کا زیادہ اثر نہیں پڑے گا۔

واضح رہے کہ یورپی یونین کی پابندیاں صرف اس صورت میں قبول کی جاتی ہیں جب تمام رکن ممالک متفقہ طور پر اس اقدام  کو تسلیم کریں۔یہ اقدام امریکہ، یورپی یونین اور برطانیہ کی طرف سے حالیہ مہینوں میں اسرائیلی آباد کاروں اور انتہائی دائیں بازو کی تنظیموں پر عائد پابندیوں کے ایک طویل سلسلے میں شامل ہے۔

اس سے قبل  بیلجیئم کے وزیر خارجہ نے یہ بھی اعلان کیا کہ بیلجیم فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے اور اسے اقوام متحدہ کا مستقل رکن تسلیم کرنے کے حق میں ووٹ دینے کا ارادہ رکھتا ہے

Tags: اسرائیلالیگزینڈر ڈی کروبیلجیئمترکیصیہونیغزہیورپی یونین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.