(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) اسرائیل کے لبنانی شہر نبطیہ کی میونسپل بلڈنگ پر حملے میں شہر کے میئر سمیت 16 افراد جاں بحق ہوگئے۔
لبنانی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز نبطیہ شہر کی میونسپل بلڈنگ پر جنگی طیاروں سے حملہ کیا اور عمارت کو مکمل طور پر تباہ کردیا جس کے نتیجے میں 16 افراد شہید ہوگئے۔
لبنانی حکام کے مطابق اسرائیلی حملے میں 50 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے ریسکیو حکام نے اسپتال منتقل کیا۔