مقبوضہ بیت المقدس(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)اسرائیلی حکام نے فلسطین کے مقبوضہ بیت القدس شہر میں فلسطینیوں کی 20 املاک جس میں رہائشی مکانات اور دکانیں شامل ہیں کو مسمار کرنے کا حکم دیا ہے۔ ان میں دوعمارتیں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیےاقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ‘اونروا’ کی بتائی جاتی ہیں۔
روزنامہ قدس کے مطابق اسرائیلی بلدیہ نے القدس میں عیسویہ میں ‘دیوانیہ الاربعین’ نامی بلڈنگ بھی شامل ہے جس میں فلسطینی شہریوں کے رہائشی فلیٹس اور دیگر املاک ہیں۔
بدھ کو اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے ان املاک کے معائنے کی آڑ میں چھاپہ مارا اور املاک کو استعمال کرنے فلسطینیوں کو انہیں خالی کرنے کے نوٹس دیے۔
ادھر اسرائیلی فوج نے شعفاط پناہ گزین کیمپ میں ایک پرانے دفتر، سوشل یوتھ سینٹر کے دفتر کی تیسری منزل کوغیرقانونی قرار دے کر انہیں مسمار کرنے کا حکم دیا ہے۔