(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطین کے حق میں احتجاجی مظاہرے میں شریک افراد نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطینیوں کی ان کے گھروں سے جبری بے دخلی کے خاتمے کے مطالبات اور اسرائیل مخالف نعرے درج تھے۔
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں مظاہرے کیے گئے جس میں صہیونی فوج کی جانب سے طاقت کے زور پر بیت المقدس کے پڑوس میں واقع الشیخ جراح کے فلسطینی شہریوں کی ان کے اپنے گھروں سے جبری بے دخلی کے خلاف مظاہرین نے بھر پور احتجاج کیا۔
اس احتجاجی مظاہرے میں برطانیہ میں قائم درجنوں فلسطینی سماجی اور سیاسی تنظیموں کے علاوہ دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں مقامی شہریوں نے شرکت کی۔
فلسطین کے حق میں احتجاجی مظاہرے میں شریک افراد نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطینیوں کی ان کے گھروں سے جبری بے دخلی کے خاتمے کے مطالبات اورفلسطین کی آزادی کے نعرے درج تھے۔
مظاہرین نے برطانوی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ الشیخ جراح میں فلسطینیوں کے اپنے گھروں سے جبری بے دخلی کےصہیونی حکام کے منصوبے کو روکنے کیلیے دباؤ ڈالے اور فلسطینی شہریوں کے گھروں کی غیر قانونی مسماری کا فوری نوٹس لے۔